چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ 29 نومبر تا 4 دسمبر مصحف ا سکواش کمپلیکس میں کھیلی جائیگی

101

اسلام آباد ،28 نومبر( اے پی پی ): چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل ا سکواش چیمپئین شپ 2023 ،29 نومبر سے 4 دسمبر تک مصحف ا سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ائیر کموڈور عامر نواز نے منتظمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مینز ایونٹ کی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے جبکہ ویمنز ایونٹ کی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز ہے۔چیمپئین شپ میں 14 پاکستان اور 10 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹاپ اسکواش پلیئر عالمی رینکنگ میں 313ویں نمبر پر ہے لیکن یہ رینکنگ آرٹیفشل ہے،ہمارے پلیئرز ورلڈ نمبر 30 اور 40 کو شکست دیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر نہ ہونے کہ وجہ بین الاقوامی مقابلوں میں کم شرکت ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان دوبارہ اسکواش کی دنیا میں اپناکھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا۔