کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ٹیپا کے امور پر اجلاس، ٹریفک روانی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ

41

 

لاہور29 ستمبر ( اے پی پی ) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹیپا کے امور پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس میں شہر کے اہم پوائنٹس پر ٹریفک روانی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ  شہر کے 24 پوائنٹس میں سے 6 پر ٹیپا کام کر رہا ہے، بقیا پر ایم سی ایل اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔قادر توپاش چوک، نشتر چوک فیروز پور روڈ، جوڑے پل، کھوکھر چوک عندالحق روڈ، گجومتہ چوک پر موک ایکسرسائز کی گئی ہے۔

اجلاس میں ٹریفک پولیس اور ٹیپا نے ان  6 اہم پوائنٹس پر کی گئی موک ایکسرسائز کی رپورٹ پیش کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپا ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

اجلاس میں ٹھوکر تا دھرم پورہ انڈر پاسز پر جاری کاموں کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ایس پی یو، ایس پی ٹریفک، ٹیپا، نیسپاک اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔