مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

35

اسلام آباد،30نومبر(اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے علاوہ خطہ ٔپوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں کالام 05، مالم جبہ 04، بالاکوٹ 03، چترال، پٹن، سیدو شریف 01 جبکہ پنجاب جے علاقوں نارووال 05، لاہور (سٹی 02) ،مری 01 اور کشمیر میں  گڑھی دوپٹہ میں 01، گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 04 ، اسکردو ، گوپس اورقلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔