اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریوینیو میں ڈیجیٹل ڈیٹا سینٹر کا افتتاح

61

اسلام آباد ،30 نومبر (اے پی پی):اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریوینیو میں ڈیجیٹل ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے کیا۔

مقبول احمد گوندل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل گورنس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی وسیع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ یہ پراجیکٹ وقت کی ضرورت کہ مطابق انتہائی اہم تھا، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ایک سال کہ اندر اندر ڈیٹا سینٹر کو مکمل کر کے تمام ڈیٹا ڈیجیٹل صورت میں شفٹ کردیا جائےگا اور کہا کہ  اس پراجیکٹ کا مقصد گورنمنٹ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر نا ہے۔