اسلام آباد،01 دسمبر(اے پی پی ): پاکستان کرکٹ ٹیم، کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ گئی ہے،پاکستانی ٹیم سڈنی سے ٹیم کینبرا جائے گی جہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔