قومی انڈر 19 ٹیم نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات

42

کراچی،03 دسمبر(اے پی پی):قومی انڈر 19 ٹیم نے  نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور ایبٹ آباد اور سیالکوٹ کے درمیان میچ دیکھا،میچ کے بعدانڈر 19 ٹیم سے سینئر کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس نے ملاقات کی۔ یاسر شاہ نے کھلاڑیوں کو اسپن بالنگ کی ہدایت دیں اور  انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قومی کرکٹر محمد عباس نے انڈر 19 کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سطح پر پاکستان کی نمائندگی فخر کی بات ہے۔

بعد ازاں کھلاڑیوں نے براڈکاسٹ روم کا بھی دورہ کیا اور دیکھا کہ میچ کس طرح پوری دنیا میں نشر ہوتا ہے۔