اسلام آباد، 04 دسمبر (اے پی پی): پاکستان کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے آسٹریلیا کی ٹیم ہمیشہ ٹف ہوتی ہے، یہ ٹور چیلنجنگ ہوتا ہے،ٹیسٹ سیریز میں ان کے خلاف اچھا کھیلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینبرا میں آج موسم اچھا ہے ، چار روزہ میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریز میں ان کے خلاف اچھا کھیلیں گے، ہمارا ٹیم گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے اور سیریز جیتنا ہے اور کہا کہ مجھے اور رضوان کو مینجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پر پورا اتریں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوشش کریں گے ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور انہیں آؤٹ کریں، ہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔