اسلام آباد، 07 دسمبر (اے پی پی ): پاکستانی باکسر یونس خان نے موسٹ ون ہنڈ فول کنٹک پنچیز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے باکسر یونس خان نے مصر کے فاریز محمد شابان کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔مصر کے فاریز محمد شابان نے ایک منٹ میں 214 پنچیز کئے تھے جبکہ یونس خان نے 265 پنچز کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
یونس خان اس سے پہلے دو گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں جو کہ پاکستانی مارشل آرٹس گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔
عرفان محسود کے اب تک 15 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ان کے کلب سے 115 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنے ہیں۔