نور گرائمر سکول کا سالانہ یوم کھیل،مختلف کھیلوں میں بچوں  نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا

90

لاہور،7 دسمبر(اے پی پی ):فلاحی تنظیم دی نور پراجیکٹ کے زیر اہتمام نور گرائمر سکول کے سالانہ  یوم  کھیل  کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، بچوں نے مختلف کھیلوں میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے دی نور پراجیکٹ کے روح رواں امجد وٹو اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کم مراعات یافتہ بچوں کے لیے آج بڑا دن ہے اور شاندار تقریب منقعد کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان اور سابق اولمپیئن خواجہ جنید نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو ایسے ایونٹ کروانے چاہیں تاکہ گروانڈ لیول سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے ۔