کوئٹہ،08دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ہمراہ جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان کے ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان اور ڈی جی پی آرمیر نور کھیتران نے محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے اطلاعات و نشریات سے متعلقہ اداروں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔











