محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس،19ویں چولستان ڈیزٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ

44

لاہور،14دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس میں 19ویں چولستان ڈیزٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور بہاولپور میں 7 روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ نے چولستان میں ٹینٹ ہوٹل لگانے کا جائزہ لیا، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ٹینٹ خریدنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے چولستان ڈیزٹ ریلی کے دوران ٹریفک کے بہترین اقدامات کا حکم بھی دیا۔

صوبائی سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ  “پریٹی پنجاب” برینڈنگ کے ذریعے سیاحت کے امکانات کو بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی سب سے بڑی ڈیزٹ جیپ ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیپ ریلی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آفیشل پارٹنر بننے کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر عامر میر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی اوردیگر حکام نے شرکت کی۔