قصورمیں سردی کی آمدکے ساتھ ہی مچھلی منڈی کی رونقیں بڑھ گئیں

58

 

 

قصور،15دسمبر(اے پی پی): قصورمیں سردی کی آمدکے ساتھ ہی مچھلی منڈی کی رونقیں بڑھ گئیں۔

ضلع قصورکی سب سے بڑی مچھلی منڈی میں صبح سویرے ہی دریائے ستلج،ہیڈبلوکی اورملک بھر کے مختلف علاقوں دریائے راوی،سکھرروہڑی، کوٹ ادو،علی پور،رنگ پور،مظفرگڑھ،ملتان سے  آنے والی معیاری مچھلیوں کی بولیاں شروع ہوجاتی ہیں جہاں پر قصورو گردونواح کے عوام کی کثیرتعدادبھی موجودہوتی ہے۔ قصورمچھلی منڈی میں سنگھاری، کالارہو، گراس،تھیلا و دیگرہرطرح کی مختلف اقسام کی مچھلیاں موجودہوتی ہیں اسی وجہ سے عوام کی کثیرتعداد مچھلی منڈی کا رخ کرتے ہیں۔جہاں پر وہ اپنی پسند کی مچھلی خریدتے ہیں۔

سردی کی آمدکے ساتھ ہی مچھلی کی ڈیمانڈمیں زبردست اضافہ ہوجاتاہے اورعوام کی کثیرتعدادسردیوں میں مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ مچھلی وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہے جو آنکھوں اورپٹھوں کیلئے بہت مفیدہوتی ہے۔