پنجاب حکومت کا کرتارپور میں ٹی ڈی سی پی درشن ریزارٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

28

 

لاہور، 15دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرِ صدارت کرتار پور میں ٹی ڈی سی پی درشن ریزارٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور کرتار پور راہداری سے منسلک ہوٹل کی پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کرتارپور میں درشن کے لئے 50کمروں کا ہوٹل بنائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سکھ زائرین کو پنجاب میں بہترین سہولتیں مہیا کریں گے، محض مذہبی سیاحت نہیں بلکہ سکھ بھائیوں کودل سے دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمن آباد، فاروق آباد، ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں زائرین کیلئے تمام تر ممکنہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

صوبائی سیکرٹری ٹورازم راجہ جہانگیر انور نے اجلاس کو کرتار پور درشن ریزارٹ پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کرتار پور درشن ریزارٹ کا جامع پلان طلب کرلیا۔ صوبائی وزیر سیاحت عامر میر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی اوردیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔ ڈی سی نارووال ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔