پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، تیسرے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

50

اسلام آباد،17دسمبر(اے پی پی): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ،ویمنز ٹیم ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے  آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ون ڈے انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔