سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے 5 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا

29

 

لاہور،18 دسمبر( اے پی پی):سیف سٹی کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری، سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے 5 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا،15 ایمرجنسی پر بچوں کی گمشدگی اور ملنے کی کالز موصول ہوئیں، سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے تمام کالز کا موازنہ کیا، تصدیق کے بعد پولیس کے ذریعے بچوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق لاہور غازی آباد ،شاہدرہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے گمشدہ بچوں کواپنوں ملوایا گیا،گم ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان تھیں ،سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے،شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فورا 15 پر اطلاع دیں۔