صحت،تعلیم اورزندگی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنا بی اے پی کی اولین ترجیح ہوگی؛منظورخان کاکڑ

41

کوئٹہ،21 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد صحت ،تعلیم اور زندگی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنا بی اے پی کی اولین ترجیح ہوگی ،بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ صوبے کی پسماندگی اور محرومیاں دورکرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں جس بھی پارٹی یا منتخب نمائندے نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروائے ہیں تو عوام ان کو دوبارہ ووٹ دے گی ،بلوچستان عوامی پارٹی میں بڑی تعداد نے قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے درخواستیں جمع کی تھیں تاہم پارٹی کے کمیٹی نے چھان بین کے بعد اور افہم وتفیہم سے ٹکٹوں کا معاملہ  حل کردیا جو کہ  خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اقتدار ملا تو بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمات اور توقعات پربھرپور اترے گی ۔