خانیوال، 01 جنوری (اے پی پی):ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباوٗسے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور شہر وں میں آزادانہ بہاوٗ کو برقرار رکھنے کے لیے لفٹرسروس کا آغاز کردیا ہے،گاڑیوں کی غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٓآگاہی مہم کے بعد بھاری جرمانے کیے جائیں گئے۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان اکرم کی خصوصی ہدایت پر شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک کے آزانہ بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس خانیوال کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ڈسڑکٹ پولیس آفسیر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ٹریڈرز چیمبر اور مختلف بازاروں کے عہدیداروں کے توسط سے شہر کو آگاہی فراہم کردی گئی ہے کہ ایسے تمام افراد جن کی غلط پارکنگ اور تجاوزات کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہو ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گئے۔
اس سلسلہ میں جانتے ہیں قلزم بشیر احمد کی رپورٹ ۔۔۔۔