سونے کی فی تولہ کی قیمت میں 1600 روپےاضافہ

36

اسلام آباد، 02 جنوری (اے پی پی (:کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں  آج بروز منگل سونے کی فی تولہ قیمت میں  1600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  فی تولہ سونا دو لاکھ 19 ہزار  700 روپے  کے مقابلے میں 2 لاکھ اکیس ہزار300 روپے پر فروخت ہوا ۔  جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  1372 روپے کے اضافے کے ساتھ  ایک لاکھ  89 ہزار729 روپے  ہو گئی ۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں  آج سونا 12 ڈالر کے اضافے  کیساتھ 2094 ڈالر پرٹریڈ ہوا ۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی  بغیر کسی تبدیلی  کے 2680 روپے جبکہ 10 گرام چاندی  کی قیمت  2297 روپے رہی-