اسلام آباد، 02 جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کا لاہور میں دورہ نیوزی لینڈ کے لئےجاری کیمپ کا آج آخری روز ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی اعظم خان،حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، فخر زمان،افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان اور محمد حسنین نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کرکٹ ٹیم کل رات بروز بدھ لاہور سے براستہ دبئی آکلینڈ روانہ ہوگی۔