نگران صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اہم اجلاس، پنجمن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

23

لاہور ،02 جنوری( اے پی پی ) : نگران صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجمن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر کو ایم ڈی پنجمن کی جانب سے پریزنٹیشن دکھائی گئی اور سالٹ پراجیکٹس، کول پراجیکٹس اور میانوالی پراجیکٹ بارے بریف کیا گیا ۔

صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوری سے مارچ تک ٹینڈرنگ کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا جا چکا ہے۔ چئیرمین کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر بھجوادی گئی ہےبہت جلد مائنز کے بزنس کو ڈیجیٹلائز کرنے جا رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر کو دس سالہ ریونیو کمپیریزن بار ے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے پنجمن کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈسٹریل سالٹ کی قیمت بڑھانے سےگورنمنٹ کے خزانے میں چالیس کروڑ روپے زائد آ ئے ۔ بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کمپنی منافع میں گئی۔

صوبائی وزیر نے پنجمن میں ہر قسم کے ٹینڈرنگ/آکشنز کے لیے نیلامی اور ای بولی لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے ای آ کشن پر زور دینا ہوگا اپنے تمام معاملات میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔تمام فروخت ای بڈنگ کے ذریعے کی جائے۔