سرد موسم کی شدت ، مچھلی کی بطور مرغوب غذا ہونے کے باعث مانگ میں اضافہ

56

اسلا م آباد،5 جنوری( اے پی پی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ان دنوں موسم سرما کی شدت اپنے عروج پر ہے اور رواں موسم میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سردی کی شدت سے بچنے کیلئے عوام میں گرم غذاﺅں کا استعمال جاری وساری ہے ۔ سردی کی شدت سے بچنے کیلئے اگر مرغوب خوراکوں و غذاﺅں اگر ذکر کیا جائے تو اس حوالے سے لوگوں میںمچھلی بطور خوراک قابل ذکر ہے ۔

موسم سرما کی شدت کے باعث مچھلی کی بطور مرغوب غذا کے طور پر مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ لوگوںکی اچھی خاصی تعداد سرد موسم میں مچھلی کو بطور غذا کھانے و لطف اندوز ہونے کے لئے مچھلی کی دکانوں، ریسٹورنٹس اور فش پوائنٹس کا رخ کر رہی ہے جس کے باعث مچھلی کی دکانوں پر گاہکوں کا اچھا خاصہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔!!