کراچی,06 جنوری)اے پی پی (:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، گورنر سندھ نے قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ، اس مو قع پر اُنکا کہنا تھا کہ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہوں اور دہشت گردی کی بز دلانا کار روائی پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں، اس مو قع پر گورنر سندھ نے قونصل خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔











