اسلام آباد، 08 جنوری (اے پی پی ): محمد حسنین نے 14 ویں انڈر 21 جونئیر نیشنل سنوکر چیمپئن شپ 2024 اپنے نام کر لی ہے ۔
پیر کے روز کھیلے گئے فائنل میں سندھ کے محمد حسنین نے پنجاب کے محمد اسلم کو 4-1 گیمز سے شکست دی۔محمد حسنین نے فائنل مقابلہ (69-05، 07-82، 58-27، 57-23، 51-19) پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل مقابلوں میں محمد حسنین نے سندھ کے زنیر خان کو 4-2 سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد اسلم نے پنجاب کے نعمان نبیل کو 4-2 سے شکست دے جر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
مینیو کے تعاون سے منعقدہ نیشنل سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 8 جنوری تک پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔