کھیل،09 جنوری(اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کےتمام کھلاڑیوں نے آج آکلینڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل ڈرلز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔