ایڈیشنل سیکرٹری بی آ ئی ایس پی ڈاکٹر محمد طاہر نور کی زیر صدارت لائیو ای-کچہری سیشن کا انعقاد

12

 

اسلام آباد،09 جنوری (اے پی پی): ایڈیشنل  سیکرٹری  بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد طاہر نور کی زیر صدارت  بی آ ئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں لائیو ای-کچہری سیشن کا انعقاد ہوا جس میں انہوں نے شرکاء  کی شکایات سنیں اورمتعلقہ حکام کو شکایات  کے فوری حل کی ہدایت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر نور کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی نے ضرورت مند  افراد کی شناخت کے لیے شفاف طریقہ کار اپنایا ہے ،ضرورت مند خاندانوں کے بارے میں معلومات کمپیوٹرائزڈ میکانزم کے ذریعے اکھٹا کی جاتی ہیں جس کے بعداس وقت 93 لاکھ غریب  گھرانوں کو مالی  معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری بی آ ئی ایس پی کا کہنا تھا کہ ای-کچہری سیشن کا مقصد بی آئی ایس پی  سے مستفید ہونے والے افراد  اور عام عوام کی شکایات کا ازالہ کرناہے۔

 ای۔کچہری میں عوام کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مسائل، وظیفہ کی عدم وصولی، پروگرام میں اہلیت کے بارے میں معلومات اور ادائیگیوں کی تقسیم سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے اور ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی کی متعلقہ حکام زیر التواء شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔