نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ اعلی سطح کا اجلاس منعقد

29

 

 

لاہور،10 جنوری ( اے پی پی ): نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ، اعلی سطح کا اجلاس  کی صدارت کی  ۔نگران وزیراعلی نے پنجاب میں بچوں میں نمونیا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیاسے جاں بحق ہو چکے ہیں چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیا  کے مریض ہیں ۔

اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی اور نمونیا سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے جن کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی اور کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں،گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیا خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینر ڈاکٹرز نے تجاویز دیں۔