اسلام آباد،12جنوری(اے پی پی): پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ہاکی ٹیم اور انتظامیہ وزیراعظم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہاکی کی بقاء کے لئے بروقت فنڈر کا جاری کرنے کا کہا اور قومی ٹیم کے اولمپکس کوالیفائیر کھیلنے کی راہیں ہموار ہوئی۔
عمان روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ میں بطور ہیڈ کوچ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور ان کی خوراک کا خاص خیال رکھا۔انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل یہاں سیٹ اور بکنگ کا مسئلہ تھا جس پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین بگٹی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں ائیرپورٹ آتے ہی پورا تعاون کیا اور مسائل کو حل کیا۔