مسقبل میں توانائی کے بحران کو روکنے کے لیے انرجی ایفیشنٹ سسٹم کی طرف جانا ہو گا،وزیر توانائی محمد علی

26

اسلام آباد ،15جنوری(اے پی پی):وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ہمیں مسقبل میں توانائی کے بحران کو روکنے کے لیے انرجی ایفیشنٹ سسٹم کی طرف جانا ہو گا۔پاور ڈویژن کے لیے آج بہت ہی اہم دن ہے کہ پہلی بار علماء کرام کے ساتھ ایک کامیاب مکالمہ منعقد ہوا۔

وزیر توانائی محمد علی  نے ان خیالات کا اظہار  بروز پیر توانائی کی بچت کے موضوع پر منعقدہ سیمنار کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی اور گیس ضائع ہو رہی ہے۔نیکا توانائی کی بچت اور زیادہ بجلی بنانے کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع پر کام کرنے کےعمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔