مسقط،17جنوری(اے پی پی):ہاکی اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے پول میچ میں چائنہ کو دو گول سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود اور عبدالرحمن نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کئے۔ پاکستانی کھلاڑی مڈفیلڈر ابوبکر محمود مین آف دی میچ قرار پائے۔
عمان کے شہر مسقط میں جاری میچ کے تیسرے کواٹر کے 42ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ پاکستان کے کھلاڑی ابوبکر محمود نے گول سکور کرکے برتری قائم کردی۔ کھیل کے 51ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ نوجوان کھلاڑی عبدالرحمن نے اپنے کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔
پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ، مینجر اولمپیئن دلاور حسین اور اسسٹنٹ کوچ و کسلٹنٹ شکیل عباسی شامل ہیں۔
پاکستان پول کا تیسرا میچ ملائشیا کے مدمقابل 18 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 9:45 کھیلے گا۔