این بی پی 48 ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کا چوتھا روز،10 کیوئسٹ ناک آﺅٹ راﺅنڈ میں پہنچ گئے

24

اسلام آباد جنوری،18(اے پی پی ): نیشنل بنک آف پاکستان 48ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں سیکنڈ سیڈ شان نعمت کو شکست کا سامنا جبکہ دس کیوئسٹ ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز تین سنچری بریک کھیلے گئے اسجد اقبال نے چیمپئن شپ میں 128کا فریم بریک کھیلا جو کہ ایونٹ میں اب تک کا سب سے بڑا بریک بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بابر مسیح نے 113اور بلوچستان کے عادل خان نے 110کا بریک کھیلا۔

سہیل شہزاد،اسجد اقبال،عبدالستار،احسن رمضان،محمد نسیم اختر،محمدفسجاد،آکاش رفیق،عبدالجاوید اوربابر مسیح نے این بی پی48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اسجد اقبال نے نمبر 2 سیڈ اسلام آباد کے شان نعمت جبکہ پنجاب کے احسن رمضان نے نمبر 5سیڈ بلوچستان کے عادل خان کو شکست دی ۔

 اسجد اقبال نے شان نعمت کو 4-1سے زیر کیا، ان کی جیت کا فریم 18-0, 79-60, 128-34, 52-62اور44-70 رہا۔