پی این سی اے میں “مشق عشق” کے عنوان سے جنرل ہمایوں خان بنگش کی خطاطی کی نمائش

32

اسلام آباد،19 جنوری(اے پی پی ): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ( پی این سی اے ) میں “مشقِ عشق” کے عنوان سے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں خان بنگش کی خطاطی کے نمونوں کی نمائش کی گئی ،اس حوالے سے افتتاحی تقریب آج یہاں منعقد ہوئی۔ نمائش کا افتتاح نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ایم ایوب جمالی کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے ہمایوں خان بنگش کی شاندار خطاطی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی پذیرائی کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فن کسی عمر کا محتاج نہیں ہوتا اور ہمایوں خان بنگش کے تخلیق کردہ فن پارے ان کی مہارت ، اس فن کے ساتھ ان کے مضبوط اور سنجیدہ تعلق کے مظہر ہیں۔

انہوں کے کہا کہ “مشق عشق” کے عنوان سے منعقد کی جانے والی خطاطی کی یہ نمائش فنکارانہ منظر نامے میں ایک الگ اور نمایاں مقام کی حامل ہو گی۔ خطاطی نمائش 28 جنوری 2024ءتک روزانہ کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔