نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصر الدین کی الوداعی ملاقات

107

 

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سےپاکستان میں تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصر الدین نے الوداعی ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے عصمت اللہ نصر الدین کی پاکستان تاجکستان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف کی۔

 وزیرِ اعظم نے تاجک سفیر کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجکستان سے آئندہ سفیر بھی اسی طرح دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تاجک سفیر عصمت اللہ نصر الدین نے پاکستان تاجکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کو دیرینہ اور تاریخی قرار دیا۔ تاجک سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار اور پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ تاجکستان کے سفیر نے وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔