سکھر، 23 جنوری (اے پی پی):سکھر میں عام انتخابات 2024 میں ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے مقرر كرده پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلے میں مرد و خواتین پولیس افسران کی دو روزہ ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز دو روز قبل ہوا تھا جو منگل کو دوسرے دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔
ڈی آئی جی پی سکھر عبدالحمید کھوسہ کے احکامات پر ایس ایس پی آفس سکھر کے کانفرنس روم میں ماسٹر ٹرینرز ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ عبدالواحد بلوچ اور پرویز احمد کلہوڑو نے مرد و خواتین پولیس افسران کو پولنگ سے قبل اور پولنگ کے اختتام پر انکے فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیتی لیکچر دیا۔
دو روزہ ماسٹر ٹریننگ میں اے ایس پی سکھر سٹی محمد عامر شہزاد ، آر آئی بی انچارج سکھر رینج انسپکٹر رفیق قریشی اور ڈی آئی بی انچارج سکھر سعید قاضی بھی موجود تھے۔