پاکستان میں شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹ گرفتار

15

اسلام آباد،25 جنوری(اے پی پی): سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ سیالکوٹ میں پچھلے سال ایک پاکستانی شہری شاہد لطیف کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹ نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ شاہد لطیف کو ایک مسجد کے سامنے قتل کیا گیا تھا، ملزم نے قتل کے لیے مقامی لوگوں کی خدمات لینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک اور پاکستانی شہری محمد ریاض کو بھی راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا تھا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا، سکیورٹی فورسز  نے اجرتی قاتل کو  گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا،بھارتی ایجنٹ دہشت گردی اور  دیگر  وارداتوں میں بھی ملوث پائےگئے۔