اسلام آباد،26جنوری(اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی فیصل مسجد آمد،انہوں نے نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کی۔
اس موقع پر بعداز نماز گفتگو میں نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ فیصل مسجد پاکستان کا قومی اثاثہ ہے،اس کی تزین و آرائش خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔
وزیر داخلہ نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ فیصل مسجد کی تزین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔