اسلام آباد،26 جنوری(اے پی پی)نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آج یہاں نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔ کوآرڈی نیٹر نیشنل ایکشن پلان کی جانب سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بھر پور تعاون انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکتاہے، انتخابات کے دوران امن وامان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے،وزیر داخلہ نے غیرملکیوں کی سکیورٹی کے ضابطہ اخلاق میں مزید بہتری لانے اور اس پر عملدرامد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔