سبی،26 جنوری(اے پی پی):نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی میں ڈیجیٹل لاجک ڈیزائن لیب، اسکول آف لائی اور میر علی مردان ڈومکی کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ میر چاکر رند یونیورسٹی میں اسکول آف لاء کا قیام خوش آئند ہے ،یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے گراؤنڈ سے طالب علموں کو صحت مندانہ سرگرمیاں میسر آئیں گی۔
نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔











