نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کا دورہ

34

سبی، 26 جنوری(اے پی پی ):نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ایک روزہ دورے پر سبی پہنچے جہاں میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جان وش کریم نے یونیورسٹی آمد کے موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان کا استقبال کیا،نگراں وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کے ہونے والےاجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر جان وش کریم نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق نگراں وزیر اعلی بلوچستان کو مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مرادان خان ڈومکی نے وائس چانسلر کی یونیورسٹی کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔