پاکستان میں زراعت کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کیلئے امریکن کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط  

37

لاہور، 26 جنوری (اے پی پی): پاکستان میں زراعت کی ترقی، کسانوں کی معاشی بہتری اور پیداوار میں پر ایکڑ اضافے اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے امریکن کمپنی اگمور اور پاکستانی کمپنی جلندھر گروپ کے درمیان ایکسکلوسو ڈسٹریبیوشن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ پاکستان کو ماحول دوست پراڈکٹ فراہم کرے گا جس کے تحت پاکستان میں فوڈ سکیورٹی کی مسئلے کو دور کرنے کی ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جلندھر گروپ کے ڈائریکٹر میاں عامر شہباز نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے کسانوں کے مستقبل کے لیے بہت بہتر ثابت ہوگا۔ اس معاہدے سے کسانوں کی پر ایکڑ پیداوار میں پانچ سے سات فیصد اضافہ ہوگا جس سے ان کے نہ صرف معاشی حالات ٹھیک ہوں گے بلکہ اس سے پاکستان کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان اپنی زرعی اجناس کو برآمد کر سکے گا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور میں امریکن کونسل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے کہا کہ اس معاہدے سے کسانوں کو ماحول دوست اور کاسٹ ایفیکٹو اور جدید اشیاء بآسانی دستیاب ہوں گی جس سے وہ نہ صرف اپنی پیداوار میں اضافہ کرسکیں گے بلکہ اس سے ان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں زراعت کے فروغ، واٹر مینجمنٹ اور کلین انرجی کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون فراہم کر رہا ہے۔