محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام لمز یونیورسٹی میں سوشل ویلفیئر پالیسی ڈرافٹ پر مکالمہ کا انعقاد

35

لاہور، 26 جنوری ( اے پی پی ):محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام لمز یونیورسٹی میں سوشل ویلفیئر پالیسی ڈرافٹ پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا۔پالیسی ڈائیلاگ سیشن میں صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم بطور مہمان خصوصی شرکت کی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ظہور حسین، ڈی جی مدثر ریاض ملک، امین بیت المال جُبیر غنی سمیت سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی سروسز اور زیر غور پالیسی ڈرافٹ پر پریزنٹیشن دی گئی۔وکلا، ماہرین تعلیم، این جی اوز کے نمائندوں و دیگر شرکا نے پالیسی پر اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سوشل ویلفیئر پالیسی وضع ہونے سے محکمانہ سروسز اور کارکردگی بہتر ہوگی،76 سالوں میں یہ محکمہ سوشل ویلفئیر پنجاب کی پہلی پالیسی ہوگی۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لوگوں کے ساتھ بھلائی کا محکمہ ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے ذریعے ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہے۔