اسلام آباد، 30 جنوری ( اےپی پی):آزاد جمووکشمیر کے سینیئر وزیر کرنل ریٹائڑ وقار احمد نور نے نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی پہلی دفاعی لائن تھے، ہیں اور رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جمووکشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں تیرویں آئینی ترمیم ہوئی جس میں جموو اینڈ کشمیر کونسل کے تمام موو ایبل اور ایمووایبل اثاثہ جات جن میں تمام گاڑیاں، ملازمین، اور بلڈنگز وغیرہ شامل ہیں ،آزاد کشمیر کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں تیرویں آئینی ترمیم ہوئی اور 2021 تک یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی ، سات آٹھ مہینوں کی کوشش کے بعد اب موجودہ دور کی حکومت نے اس کا نوٹٰفیکشن جاری دیا جس کا کریڈٹ وزیر اعظم آزاد جمووکشمیر چوہدر ی انوار الحق کو جاتا ہے۔ حکومت پاکستان کے ان اقدامات کی وجہ سے آزاد جمووکشمیر کی حکومت اور اس کی عوام کا حکومت پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔
سینیئر وزیر کرنل ریٹائڑ وقار احمد نور نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ مظفر آباد پر ان سے منگلا ڈیم، نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ اور بجلی ٹیرف کے معاملات پر بات چیت ہوئی ،اس کے حل کے لیے پاکستان کے نگران وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی کی مزید 8 ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی گئیں جو کہ ان مسائل پر جلد خوشخبری سنائیں گی۔











