لاہور،31جنوری(اے پی پی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاون،واپڈا ٹاون،پی آئی اے سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک درجن سے زائد املاک کو مسمار و سربمہر کردیا۔
ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران مین بلیوارڈ واپڈا ٹاون پر واقع نجی بینک کی خلاف کارروائی کی۔پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹ نمبر80سی ٹوپر غیرقانونی تعمیر مسمار کردی۔پی آئی اے سوسائٹی پلاٹ نمبر243ای پرزیر تعمیر غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔جوہر ٹاون میں پلا ٹ نمبر153ایف پرغیرقانونی تعمیر مسمار،پلاٹ نمبر 8ایف پر غیرقانونی تعمیرمسمارکر کے املاک سربمہر کردی۔
پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی میں پلاٹ نمبر244بلاک ڈ ی پر غیرقانونی تعمیر مسمار کر دی۔اقصی ٹریڈر ز /رحیم ٹریڈرز، لاہور ایونیوز سوسائٹی پائن ایونیو روڈ کو مسمار کر دیا۔جوہر ٹاون میں پلاٹ نمبر36بلاک کے اور پلاٹ نمبر341بلاک ایف کو سیل کر دیا۔پلاٹ نمبر70,71کیمپس ویو سوسائٹی کو سربمہر کر دیا۔پلا ٹ نمبر315،317،2بلاک ایچ اورپلاٹ نمبر774جی فورجوہر ٹاون کو سیل کر دیا۔
آپریشن چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرنی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فور احمد سعید سلطان نے کیا۔ سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔