پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ، خواتین ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،صوبائی و زیر داخلہ  زبیر احمد

11

کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):نگران صو بائی و زیر داخلہ بلو چستان زبیر احمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے ہر میدان میں خواتین ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔بلو چستان میں خواتین کے مسائل کا ادراک ہے حکومت ان مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے زیر اہتمام صنفی مساوات میں خواتین کے معاشی استحکام سے متعلق تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

صو بائی نگران  و زیر داخلہ میر زبیر احمد جمالی نے بتایا کہ بلوچستان میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے، کو ئی بھی قوم اور ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی معاشی استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ملک کی معیشت میں خواتین کی کرادار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

تقریب سے عائشہ ودود،این سی ایس ڈ بلیوکی نیلو فر بختیار،و دیگر نے حکومت پر زور دیا کہ بلوچستان میں خواتین کو صحت، تعلیم اور بنیادی ضروریات سمیت معاشی استحکام کے مواقوں کی فراہمی کے لئے قابل عمل اقدامات اٹھا ئیں جائیں تاکہ صو بے کے خواتین بھی معاشی طور پر مستحکم ہو کر قومی تعمیراور ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔