ملتان،01 فروری(اے پی پی ): ڈی ایچ اے میں سجا ڈاگ شو، جہاں مالک کے وفاداروں نے اپنی صلاحیتوں سے اپنے مالک کو انعام بھی جتوائے اور ناز نخرے بھی اٹھوائے۔
ڈاگ شو میں نرالے ناز نخروں والے، چھوٹے بڑے قد والے ، بھورے سیاہ اور سفید رنگ کے کتوں کو لایا گیا تھا جن کی خوبصورتی اور چستی کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
شو میں جرمن، شیفٹ سمیت دیگر نسل کے کتوں کے درمیان مقابلہ حسن شہریوں کے لیے توجہ کا مرکز بنا رہا۔
خوبصورتی میں اپنی مثال آپ، چال ڈال ،نرالی اور مالک کی تابعدار، ان سب خوبیوں کے عامل کتوں کو فاتح قرار دیا گیا۔ پالتو کتوں کے شوقین کا کہنا تھا کہ وہ کتوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں۔
لاہور سے آئے ڈاگ شو کے جج نے اس خوبصورت ایونٹ کے انعقاد پر خوب سراہا۔ شہریوں نے ڈاگ شو کو سراہا اور قرار دیا کہ ایسے شو بے زبان جانوروں سے محبت اور انکی دیکھ بھال کا باعث بنتے ہیں۔