لاہور: یکم فروری ( اے پی پی ) نگران کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی اور پرائیویٹائزیشن کا چودھواں اجلاس منعقد ہوا۔نگران وزیر ہاؤسنگ، اوقاف و مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر منصور قادر ، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصراور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف ایجنڈاز کی منظوری دی گئی جس کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو با اختیار بنانے کے متعلق رجسٹریشن ایکٹ1908 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
ایپ پر چلنے والی رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشن کی تین ماہ تک توسیع کی منظوری دی گئی-











