اسلام آباد ، 1 فروری ( اے پی پی ): این اے 222 بدین 1 میں کل ووٹرز کی تعداد 471595 ہے، جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 252138 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 219457 ہے ۔
حلقے میں پولنگ بوتھس کی تعداد 1050 ہے جس میں 565 مرد ووٹروں اور 485 خواتین ووٹروں کے لئیے مخصوص ہیں ۔ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 338 ہے جس میں سے 57 مردوں ، 52 عورتوں جبکہ 229 مشترکہ ہیں۔











