اسلام آباد،2 فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 255 صحبت پُور کم جعفر آباد کم اُستا محمد کم نصیر آباد میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 535544 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 281604 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 253940 ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1415 پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں جن میں 677 خواتین کیلئے جبکہ مردوں کیلئے 738 ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 443 ہے ۔











