عام انتخابات 2024 : بلوچستان کے حلقہ این اے 257 میں رجسٹرڈ ووٹرز 368218 ہیں  

20

اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی) : عام  انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 257، حب کم لسبیلہ آوارن  کے حلقوں میں مجموعی طور پر 325 پولنگ اسٹیشنز اور 912 پولنگ بُوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 406 خواتین کیلئے جبکہ مردوں کیلئے  506 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔