اسلام آباد،2 فروری(اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 260 چاغی کم نوشکی کم خاران کم واشُوک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 365595 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 202289ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 163306 ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 930 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 432خواتین کیلئے جبکہ مردوں کیلئے 498 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس حلقہ کیلئے 363 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔











