اسلام آباد، 02 فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 263، کوئٹہ2 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 418279 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 234772 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 183507ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 382 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 174 خواتین کے لیے جبکہ 208 مردوں کے لیےمخصوص کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1248 ہے جن میں 693 مردوں کیلئے اور 555 خواتین کے لیے ہیں۔











